کراچی(نیوزڈیسک)کے الیکٹرک کے شمسی توانائی کے پہلے منصوبے کے لئے نیلامی کا عمل شروع ہوگیا ہے جو کہ آئندہ ماہ تک مکمل ہوگا۔ کے الیکٹرک کے شمسی توانائی کے ان منصوبوں سے پاکستان میں متبادل توانائی کی پیداوار دگنی ہوجائے گی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے شمسی اور ونڈ انرجی کے ہائی بریڈ بجلی کے منصوبے کے لئے پیشکشیں طلب کی ہیں جبکہ شمسی توانائی کی پیداوار میں دگنا اضافے سے مجموعی بجلی کی قیمت میں کمی کے امکانات ہیں.
یاد رہے آئندہ پانچ سال میں کے الیکٹرک اپنے سسٹم میں 1200 میگاواٹ بجلی شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق کے الیکٹرک مہنگے ایندھن جیسا کہ فرنس آئل اور درامدی ایل این جی کی جگہ سستی بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے جس کے لیے ادارہ مسلسل کوشاں ہے۔


