Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹے بعد نکال لی گئی

گوجرانوالا(نیوزڈیسک)گوجرانوالا کے مکی روڈ پر سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے بعد لاش حادثےکے مقام سے ڈھائی کلومیٹر دور ملی، نکاح خواں شادی ہال کے باہر نالے میں پاؤں پھسلنے سے گرگئے تھے۔

پولیس کے مطابق 75 سال کے نکاح خواں قاری آصف وزیرآباد کے رہائشی تھے اور وزیرآباد سے ایک بارات کے ساتھ کھیالی آئے تھے۔

واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا تھا، سیوریج نالا دس فٹ سے زائد گہرا ہے جو کوڑا کرکٹ سے بھرا پڑا ہے، سیوریج نالا اوپن ہونے کے باعث پہلے بھی کئی افراد اور بچے نالے میں گر کر جاں حق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں