Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

تہران، پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار،، 35 افراد جاں بحق

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے پہنچ کر الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی ، حادثے میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق بدقسمت بس میں 53 زائرین سوار تھے۔ امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔

لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی کا دعویٰٰ ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بس میں 14 خواتین سمیت50 سے زائد افراد سوار تھے، بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی۔ 10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سےتھا۔ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں