اسلام آباد – پاکستان کے پانچ سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔محسود، جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، اس کامیابی کے ساتھ وہ پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی بن گئے ہیں۔
سفیان نے بھارت کے ایم وی ارجن پریان کا سافٹیسٹ ٹائم ٹو کلمب اراؤنڈ پرسن کا 9.78 سیکنڈز کا ریکارڈ 7.87 سیکنڈز سے توڑ دیا۔ سفیان نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی مشکل ریکارڈ تھا، جسے کوآلا چیلنج کہا جاتا ہے، جو کووڈ کے دور میں کافی مقبول ہوا۔وہ عرفان محسود کے بیٹے ہیں، جو پاکستان سے 100 گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے شخص تھے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کیساتھ 261,800 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی

