Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

حج پالیسی 2025 میں کیا تبدیلیاں کی جارہی ہیں؟

کراچی(ویب ڈیسک) وزارت حج نے 2025 کی حج پالیسی کی تیاری پر کام تیز کر دیا.

ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کا اعلان آئندہ ماہ کیےجانے کا امکان ہے۔ نجی و سرکاری حج اسکیم کےتحت کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔

وزارت حج نے زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کو عازمین کی طرف سے انتظامات پرشکایات موصول ہوئی تھیں۔ نئی پالیسی میں عازمین کی شکایات کے ازالہ اورنئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد کی طرح لاہور ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے کی درخواست کی جائےگی۔
مزیدپڑھیں :یہ تاثر غلط ہے پی پی حکومت میں حصہ مانگ رہی ہے،حسن مرتضیٰ‌

یہ بھی پڑھیں