Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

اسلام آبادمیں فیکٹری کی چھت گرنے سے 2مزدور جاں بحق

تھانہ ہمک کے علاقے کہوٹہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو جاں بحق ہوگئے۔باقی مزدوروں کو بھی نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے کو اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ ایس پی، ایس ڈی پی او و دیگر افسران موقع پر موجود ہیں۔

گیس لائن بچھانے کا معاملہ ، ایران کیجانب سےپاکستان کو عالمی عدالت جانے کا حتمی نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیں