Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

صحافیوں کو کوریج سے روکنےکا کیس،پی سی بی سے جواب طلب، فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنےکے کیس میںپاکستان کرکٹ بورڈ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ۔عدالت نے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایکرڈیشن جاری نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا ۔

سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے۔

جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے،رپورٹنگ کرنا اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری کرکٹ بورڈ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔بعدازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔

 

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی

یہ بھی پڑھیں