اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔
عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔
عارف علوی نے کہا کہ بانی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔
مزیدپڑھیں :چھٹی کلاس کے پاکستانی بچے کا کارنامہ، اے آئی سے لیس بولنے والا روبوٹ سَر تیار کرلیا



