اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کو معاملہ حل کرنے کا وقت دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار نے وکیل پی سی بی سے استفسار کیا کہ اگر کوئی پی سی بی پر تنقید کرے تو آپ ایکریڈیشن نہیں دیں گے؟
وکیل پی سی بی تفضل حسین رضوی نے جواب دیا کہ ایکریڈیشن جاری نہ کرنے کا پی سی بی پر تنقید سے کوئی تعلق نہیں،جیو کے میڈیا پرسنز کو بھی ایکریڈیشن دی گئی ہے، جن لوگوں کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی اس میں سیکورٹی کلیئرنس کا ایک ایشو بھی ہے، وکیل پی سی بی
جس پرجسٹس بابر ستار نے پوچھاکہ جن جرنلسٹس کی پہلے سے سیکورٹی کلیئرنس اور ایکریڈیشن تھی ان کی سیکورٹی کا اب کیا مسئلہ ہو گیا؟
جواب میں تفضل حسین رضوی کی عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ پی سی بی اس ایشو کا حل نکالے گا۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ پی سی بی اس معاملے کو خود حل کرے اور آئندہ ہفتے عدالت کو رپورٹ دے،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میچ کل سے ہے، اس کے لیے عدالت پٹیشنرز اجازت دے۔
جسٹس بابر ستار نے اس پر جواب دیا کہ یہ تو آپ حتمی ریلیف مانگ رہے ہیں۔ ابھی ایک سیریز ختم ہوئی ہے، باقی تو ہوں گی، ہم اس درخواست کو نمٹا نہیں رہے بلکہ آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کر رہے ہیںآپ اس کا باقاعدہ ایس او پی بنائیں اور عدالت کو پراسیس سے آگاہ کریں، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی
صحافیوں کے وکیل واحد قریشی ایڈوکیٹ کی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں


