Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

برسرِ روزگار پاکستانیوں کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)برسرِ روزگار پاکستانیوں کی شرح اضافے کے بعد تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اپسوس پاکستان کے حالیہ سروے میں 58 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ ایک سال میں کسی کی نوکری نہ جانے کا کہا جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 50 فیصد تھی۔

سروے کے مطابق روزگار کھونے والوں کی شرح میں 8 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 50 فیصد سے 42 فیصد پر آگئی ہے۔

سروے کے مطابق پاکستانیوں میں روزگار کے تحفظ کے احساس میں استحکام آیا ہے۔

گزشتہ سروے کی طرح حالیہ سروے میں بھی 15 فیصد پاکستانی روزگار نہ کھونے کے حوالے سے پراعتماد جبکہ 85 فیصد افراد بے روزگاری کے خوف کا اظہار کرتے نظر آئے ۔

یہ بھی پڑھیں