اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد کا کہنا ہے کہ ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے، ایک سروے میں 80 فیصد پاکستانی ماؤں نے بتایا کہ انہیں ڈبےکا دودھ پلانے کی تجویز ڈاکٹروں، نرسوں اور اسپتال کے طبی عملے نے دی۔
ایک تقریب سے خطاب میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد نے انکشاف کیا کہ ایک سروے میں 80 فیصد پاکستانی ماؤں نے بتایا کہ ماں کے دودھ کی جگہ ڈبےکا دودھ پلانے کی تجویز ڈاکٹروں، نرسوں اور اسپتال کے طبی عملے نے دی۔
پروفیسر شہزاد کا کہنا تھا کہ ماں کے دودھ کی جگہ ڈبے کا دودھ تجویز کرنے والے چند ڈاکٹر فارمولا ملک کمپنیوں کی ملی بھگت سے کام کرتے ہیں اور کمیشن لےکر ڈبےکا دودھ تجویز کرتے ہیں۔
وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بہترین قدرتی مدافعت دیتا ہے ، ڈبے کے دودھ سے بچوں میں دل، شوگر اور مستقبل میں ذہنی امراض کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ، ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے۔
