Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

تحریک انصاف کا 12 ربیع الاول کا لاہورکا جلسہ موخر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے 12 ربیع الاول کے باعث لاہور کا جلسہ موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اب 15 کے بجائے22 ستمبر کو لاہور میں میدان سجائے گی جبکہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا۔

اجلاس کے شرکاء نے بانی پی ٹی آئی سے جیل انتظامیہ کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بطور امیدوار بانی چیئرمین کے فیصلے کو سراہا گیا۔کور کمیٹی نے آئین سے متصادم بل کی مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا کوئی بھی ایسا بل جو آئین سے متصادم ہو یا جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوتی ہو اسے عدالت میں چیلنج جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ربیع الاول کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری،ریکارڈ طلب کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیں