اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیب حکام نےپی ٹی آئی رہنما ذولفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔نیب راولپنڈی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ تحریک انصاف کے رہنما ذولفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں
ذولفی بخاری کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے علاوہ زلفی بخاری بھی نامزد ہیں تاہم فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی طرح ذولفی بخاری بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔


