لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ 14 ستمبر سے طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے لیکن یہ سب اس تاریخ پر منحصر ہے کہ عید میلاد النبی (ص) کب منائی جائے گی۔اسلامی مہینے ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 4 ستمبر کو ہو گا۔ توقع ہے کہ نئے اسلامی مہینے کا چاند کل نظر آئے گا۔
چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ربیع الاول 5 ستمبر (بدھ) کو منائی جائے گی جب کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 16 ستمبر کو منائی جائے گی جو پیر کو ہوگی۔عید میلاد النبی، 12 ربیع الاول پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
چونکہ ہفتہ (14 ستمبر) اور اتوار (15 ستمبر) کو اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے ہفتہ وار تعطیلات کے پیش نظر بند رہیں گے، 12 ربیع الاول 16 ستمبر کو آنے کی صورت میں طلباء کو طویل ویک اینڈ ملے گا۔اس کا مطلب ہے کہ اگر 16 ستمبر کو عید میلاد النبی منائی جاتی ہے تو پاکستان میں سکولوں میں 14 سے 16 ستمبر تک مسلسل تین تعطیلات ہوں گی۔چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔
سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا
