Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں چرنا جزیرے کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دی۔

اس سے قبل حکومت بلوچستان نے جون 2017 میں استولا جزیرے کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دیا تھا۔

چرنا جزیرہ، استولا جزیرے کی طرح پاکستان کے ان محدود سمندری علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مرجان کا مسکن ہے۔ اسے حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ اسپاٹ کہا جاتا ہے۔

کراچی کے قریب واقع چرنا جزیرے کو بڑے پیمانے پر اسکوبا ڈائیونگ، اسنارکلنگ، کلف جمپنگ، اور جیٹ اسکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے جہاں سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔

چرنا جزیرے میں بسنے والا سمندری ماحولیاتی نظام اور متنوع جنگلی حیات کو بہت سی انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر حکومت بلوچستان کو سراہا۔
مزیدپڑھیں :الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے

یہ بھی پڑھیں