Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ، لا افسران کی تعیناتی کیلئے نام فائنل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز لائرز فورم نے پنجاب میں لا آفیسرز کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کرکے مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھجوا دیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے لیے ساجد خان تنولی ایڈوکیٹ کا نام تجویز کیا ہے۔

پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے لیے چوہدری سرفراز ڈیال ایڈووکیٹ، شکیل بھٹی ایڈوکیٹ اور راشد جاوید لودھی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

پیپلزلائرز فورم نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے سید علی رضا ایڈوکیٹ، شہزادہ عرفان اعوان ایڈوکیٹ، شاہد احمد رانجھا ایڈوکیٹ، نذر حسین شاہ ایڈوکیٹ اور مظہر شیخ ایڈوکیٹ کے نام ن لیگ کی کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ لا افسران کی تعیناتی کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں :بیٹی کی پیدائش پر نام رکھنے پر میاں بیوی میں جھگڑا، معاملہ طلاق تک پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں