Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت منظور کر لی گئی

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔عدالت نے درخواست گزاروں کو 10 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مدت سے زیادہ دیر تک جلسہ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست گزاروں کو ایک مہینے کی راہداری ضمانت دینے کی درخواست کی تھی۔اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا تھا کہ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آیا ہوں، کوشش کریں گے کہ آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت جو بل لا رہی ہے جسے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، یہ بل انتہائی خطرناک ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ کس کے پاس اتنی طاقت ہے کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ میں گھس کر اراکین کو اٹھائیں؟ جمہوریت میں یہ چیز نہیں چلتی۔

پاک فوج کی پنشن میں 50 فیصد اضافہ، فیملی پنشن 10 سال تک محدود، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں