Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے مالی سال میں سرکاری کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں تنخواہیں بڑھانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں تنخواہیں 20 سے 25 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں گریڈ 1 سے 16 تک 25 فیصد تنخواہ بڑھے گی۔

سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد تنخواہ بڑھے گی۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا۔
مزیدپڑھیں :نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

یہ بھی پڑھیں