Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پاکستان بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ ہے۔حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں پٹرول کے موجودہ نرخ 2024

اس وقت پاکستان میں 15 ستمبر تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت 259.1 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 262.75 روپے میں دستیاب ہے۔

Product Ex-Depot Rates
Petrol Rs259.1
Diesel Rs262.75

 

پاکستان میں 16 ستمبر سے پیٹرول کے متوقع نرخ

پاکستان میں 16 ستمبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 247.1 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے اگر حکومت کی جانب سے ماہ کے دوسرے پندرہ دن تک 12 روپے کمی کی منظوری دی جاتی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 25.75 روپے متوقع ہے اگر حکومت اس کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دیتی ہے۔

Product Ex-Depot Rates
Petrol Around Rs247.1
Diesel Rs250.75

اگر آپکا اصل پرائز بانڈ چوری ہو گیا تو کیا آپ اسکا ڈپلیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں