Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

یکمشت اضافہ ختم ؟؟؟ سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان ہے ،2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب دیکھ کر پنشنز میں اضافہ کیا جائے گا، پنشنز میں 2 برسوں کی مہنگائی کے تناسب کے لحاظ سے 80 فیصد اضافہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا تھا۔آئندہ مالی سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں کنٹرول کرنے کا ہدف ہے،نئے پنشنز طریقہ کار سے بڑھتا ہوا پنشنز کا حجم کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رواں مالی سال بجٹ میں پنشنز کیلئے 1014 ارب روپے سے مختص کیے گئے ہیں،دو برسوں کے دوران مہنگائی کا تناسب نکال کر 80 فیصد کے برابر اضافہ کیا جائے گا، پنشنز کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی تجویز پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 نے دی،پنشنز میں اضافہ کیلئے مہنگائی کے اعدادشمار مرکزی بنک کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔

رحیم یارخان:این اے171 پر ضمنی انتخابات، 65 پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج

یہ بھی پڑھیں