رحیم یارخان(ویبڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کے 65 پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ۔
غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کےامیدوارطاہررشیدالدین 42 ہزار598 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حسان مصطفی 11 ہزار 771 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جب کہ اس حلقے میں4 دیگر آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔
واضح رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔
مزیدپڑھیں :بائیڈن انتظامیہ نے بھارت کیلئے جدید ترین آبدوز شکن ہتھیاروں کی منظوری دے دی


