میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا۔
مقررہ وقت میں پاکستان اور چین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پاکستان 4 پینالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کر کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔چین پہلی بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔
شہبازحکومت کی تمام بیٹھکیں ، جوڑ توڑ ناکام، آئینی ترمیم غیر معینہ مدت تک موخر