کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس سپریم کورٹ کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے قرار دیا تھا کہ آرڈیننس صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی جاری کیا جا سکتا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس کے فوری بعد کوئی آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ اب چیف جسٹس اپنے ہی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت ججز کو سیاست میں ملوث کر رہی ہے۔درخواست گزار نے سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت کے فیصلے تک آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔
چھٹی نہ ملنے پر پنجاب پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی


