کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مضافات میں اچانک تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ بارش کے باعث ارد گرد کے علاقوں میں موسم خوش گوار ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے باعث کراچی کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں بادل بنے۔ جس کے باعث سپرہائی وے، کاٹھور، گڈاپ، نوری آباد، بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے سٹی اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے مضافات میں گرد آلود ہوا کے ساتھ مزید کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کچھ روز سے خشک موسم اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔
تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں اگلے دو سے تین گھنٹے میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں :احد رضا میر کا افئیر لندن میں بے نقاب، ساتھ چلنے والی لڑکی کون؟ نیا تنازع کھڑا ہوگیا
