ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کردی، انگلش ٹیم کو گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔
دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 2 آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کا فیصلہ




