Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو نے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 399 پر آ گیا۔ حصص بازار میں ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 85 ہزار 750 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سولر پینل اور الیکٹرک موٹرسائیکل سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں