Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا صرف احترام ہی کر سکتے ہیں کیونکہ اس فیصلے کے بعد بھی پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔

فیصل واوڈا کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اگر ان کا بیان درست ہے تو ججز کو عدالتیں بند کر دینی چاہیے۔

رانا شفقت حیات لکھتے ہیں کہ فیصل واوڈا آزاد حیثیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے روند سکتے ہیں؟

اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بھی بنے گی اور سمجھنا چاہیے کہ 9 مئی والی جماعت سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔
مزیدپڑھیں :سرکاری ملازمین کیلیے نیا قانون بن گیا

یہ بھی پڑھیں