اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عمران خان کا طبی معائنہ کریں گے۔ڈاکٹر عاصم یوسف کے ساتھ پمز ہسپتال کے تین دیگر ڈاکٹر بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں۔
یہ بورڈ عمران خان کی صحت کا جائزہ لے گا اور ان کی طبی حالت کی رپورٹ تیار کرے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ معائنہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے،
جس نے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی صحت کی صورتحال کا مکمل اندازہ لگایا جا سکے گا۔


