Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

2 کروڑ پاکستانی روزانہ آن لائن کون ساشرمناک کام کرتے ہیں ،انکشاف سے ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزانہ 2 کروڑ افراد فحش مواد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کا انکشاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق، پاکستانی فحش مواد دیکھنے والوں کی تعداد میں اب بھی سب سے آگے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے روزانہ 2 کروڑ کوششوں کو ناکام بناتا ہے، جب کہ 2018ء سے اب تک فحش مواد پر مبنی 8 لاکھ 44 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ پی ٹی اے کی یہ کارروائیاں انٹرنیشنل گیٹ وے پر کی جاتی ہیں تاکہ ان ویب سائٹس تک رسائی کو روکا جا سکے۔

تاہم، پاکستانی صارفین ان پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے لیے وی پی این (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک) کا استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ بلاک شدہ ویب سائٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور مر رہا ہے اور کوئی کچھ نہیں کررہا، ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا،سیمی راحیل بھڑک اٹھیں

یہ بھی پڑھیں