لاہور،پشاور،کراچی(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے مقررکی گئی ہے ، فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
پنجاب سے ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا موجود نہیں،آئندہ کچھ روز میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہوسکتا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں فی کلو آٹا 135 سے 140 روپے میں فروخت ہورہا ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپےمیں دستیاب ہے۔
چکی کے آٹےکی فی کلو سرکاری قیمت 113روپے جبکہ فائن آٹےکی سرکاری قیمت 121روپےکلومقرر کی گئی ہے ۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹےکی قیمت بڑھی۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری کوٹے پر ملنے والے 15 کلو آٹےکے تھیلےپر 100 روپے کا اضافہ کردیا گیا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی فی کلوقیمت میں 7روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔
ہول سیل قیمت پر 15کلو آٹے کا تھیلا 2000 روپے میں فروخت ہورہا، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو آٹےکی قیمت 133 روپے ہے ،قیمت میں اضافے سے پہلے آٹے کی فی کلو قیمت 127 روپے تھی۔
ریٹیل میں 15کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2ہزار100 روپے ہوگئی ، ریٹیل پرائس میں آٹے کی فی کلوقیمت 147 روپے فی کلو ہے ، مختلف برانڈز کے چکی آٹے کی فی کلو قیمت 170 سے 210 فی کلو تک پہنچ گئی ۔
علاوہ ازیں لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے ہوگئی ، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے،15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے


