Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بھنے ہوئے چنوں کے ایسے جادوئی فوائد کہ آپ حیران رہ جائیں گے

بھنےچنے دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں چنے کی دو اقسام ہوتی ہیں، کالا چنا اور سفید چنا دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔

چنے کا استعمال بڑی تعداد میں نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں ہوتا ہے۔ غذائیت کے اعداد و شمار سے بھنے ہوۓ چنے کو پروٹین، فائبر، کیلشیم، کوپر، مینگنیشیم، فولیٹ، معدنیات اور فیٹی ایسڈ کا ایک حیرت انگیز ذریعہ کہا جاتا ہے۔

غذائیت کے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بھنے ہوئے چنے کو چھلکے کے ساتھ کھایا جائے ، کیونکہ یہ جسم کو بہت زیادہ فائبر اور پروٹین مہیا کرتا ہے جس سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی۔

طبی ماہرین نے بھنے ہوئے چنوں کو اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرنے پر زور دیا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے بھنے ہوئے چنے کھانے سے ہم مختلف متعدی امراض سے بچ سکتے ہیں۔

امراض قلب سے بچانا
بھنے ہوئے چنے پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں،کولیسٹرول کو گھٹاتے ہیں اور امراض قلب سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں

پروٹین سے بھرپور غذا
بھنے ہوئے چنوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پلانٹ بیسڈ پروٹین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے،جو کہ مسلز کی صحت کے لیے کافی فائدہ مند ثابت شدہ ہے، اس پروٹین سے قوت مدافعت بڑھتی ہے جبکہ یہ صحت مند خلیوں اور ٹشوز کی افزائش بھی کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ میں معاون
بھنے ہوئے چنے نظام ہاضمہ میں کافی معاون ثابت ہوتے ہیں، قبض کو دور کرتے ہیں، پیٹ میں گیس اور دیگر امراض سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مدد دینا
اس میں شامل پروٹین اور فائبر وزن گھٹانے میں کافی مدد دیتا ہے،بھنے ہوئے چنے بھوک پر قابو پانے میں کافی مدد دیتے ہیں ، اس کو استعمال کرکے زیادہ بھوک بھی نہیں لگتی جس سے جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ بہت سود مند ہیں۔

بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
بھنے ہوئے چنوں میں کم گلائیسیمک انڈیکس پایا جاتا ہے جو خون میں موجود شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے،یہ ذیابیطس کا شکار افراد کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔

ہڈیوں کے امراض سے بچانے میں معاون
اس میں خاصی مقدار میں کیلشئیم ، میگنیشئم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کے امراض ‘گٹھیا’ پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں