Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سپارکو سائنسدان پاکستان کا روور چاند پر بھیجنے کیلئے تیار

سپارکو کا تیار کردہ پاکستان کا روور چاند پر چینی مشن کے ساتھ تحقیق میں حصہ لے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سپارکو کے سائنسدان پاکستان کا روور چاند پر بھیجنے کےلیے تیار ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سپارکو، چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ قمری تحقیق میں حصہ لے گا، پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے چینی مشن کاحصہ بنےگا۔ترجمان کے مطابق 35 کلوگرام وزنی روور 2028ء میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند پر اترے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کیلئے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش شامل ہے۔

سپارکو کا روور جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا جو اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جو مستقبل کے قمری مشنز کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں