اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، کابینہ میں توسیع آئندہ ہفتے کے دوران جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری اور عمران شاہ ڈاکٹرکی شمولیت کا امکان ہے۔ توقیر شاہ، طلال چوہدری اوردیگر کی بھی کابینہ میں شمولیت ممکن ہے۔اس کے علاوہ بیرسٹر عقیل ملک ، سردار یوسف اور اختیار ولی خان کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے نئے وزراء سے 9 یا 10 جنوری کو حلف لیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:یونان کے قریب ایک اور کشتی سمندر برد، 71 افراد ڈوب گئے، تارکین وطن میں 23 پاکستانی بھی شامل



