Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر ہے، سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی، ریاض اور جدہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔

أديل ایئر (Flyadeal) کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، سی اے اے فلائی أديل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایئر لائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی۔
مزیدپڑھیں:مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیں