Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مراد علی شاہ کی کی جگہ فریال تالپورنئی وزیراعلیٰ سندھ ہونگی، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (نیوزڈیسک)صوبائی وزیرسندھ منظور وسان نے کہا کہ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی صورت میں ممکنہ طور پرنئی وزیراعلیٰ فریال تالپور ہونگی.انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور نئی وزیراعلیٰ ہونگی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ لے لو اور اپنا دے دو جیسے بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025 میں تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی فنڈز کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

شامی پارلیمنٹ تحلیل ،آئین معطل، احمد حسین الشرع عبور صدر مقرر

یہ بھی پڑھیں