اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف وفد کو آج جوخط اور ڈوزیئر بھیج رہی ہے، ان کاسیاسی حق ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہےملک کی بڑی جماعت کے سربراہ سے آئی ایم ایف وفد نہیں ملتا، بڑی جماعت کے سربراہ سے مؤقف نہیں لیا جاتا اور چیف جسٹس سے لیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔
سابق وزیر نے زور دیا نرم رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا تو سیاسی درجہ حرارت کیسے نیچے آئے گا۔
گرینڈالائنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو شروع سے مشورہ دیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنائیں، مولانا کا شکوہ تھا، پی ٹی آئی نے کہا حکومت سے بات نہیں ہوگی اور پھر بات کی، آج جو گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ پہلے بنا لینا چاہیے تھا۔
مزیدپڑھیں:میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

