Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

جویریہ سعود کے رمضان شو میں حیران کن سوال، ناظرین دنگ رہ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود اس سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں ناظرین لائیو کال کے ذریعے دینی اسکالرز سے سوالات کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کال کے دوران ایسا سوال سامنے آیا، جس نے نہ صرف جویریہ بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔

گوجرانوالہ سے سیمیہ نامی خاتون نے کال کر کے دریافت کیا کہ اگر اسلام میں مردوں کو چار شادیوں کی اجازت ہے تو عورتوں کو ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت کیوں نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ورکنگ وومن ہیں اور اپنے شادی شدہ کولیگ سے محبت کرنے لگی ہیں، جس پر پورے سیٹ پر خاموشی چھا گئی۔

جویریہ سعود نے اس سوال پر سنجیدگی سے ردِعمل دیتے ہوئے سیمیہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں، جبکہ مولانا صاحب نے بھی شرعی نقطہ نظر سے وضاحت کی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے سیمیہ کے سوال کو غیر اخلاقی قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے خواتین کی سوچ کی آزادی سے تعبیر کیا۔ تاہم، جویریہ سعود کے مدلل اور بروقت جواب کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:اچھی خبر ،سولر پاور سے چارج ہونے والا کانسیپٹ اسمارٹ فون تیار

یہ بھی پڑھیں