راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کینٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کومجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتَ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کومجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا اوروہاں زخمیوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے، ثابت قدمی کوسراہا۔
مزیدپڑھیں:کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار 3 بھائیوں کوروند ڈالا

