لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمندوں اور موجودہ فورس کے لیے خوشخبری، محکمہ پولیس میں بھرتیوں اور ترقیوں کا اگلا مرحلہ اگست میں شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اگست میں مزید 24 ڈی ایس پیز کو ایس پی رینک میں ترقی ملے گی،انسپکٹر رینک کے 45 افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی،سب انسپکٹر رینک کے 450 افسران کو انسپکٹر رینک میں ترقی ملے گی۔
پروموشن بورڈ کیلئےپنجاب پولیس نے تمام اداروں سے خفیہ رپورٹس منگوا لیں،پروموشن بورڈ کا رزلٹ بھی اگلے دن جاری کیا جائے گا،پروموشن سے نئی بھرتیوں کی راہ بھی کھلے گی۔
مزیدپڑھیں:حمیرا اصغر کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا: بھائی کا انکشاف




