اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) الیکشن ٹربیونل کا بڑا فیصلہ۔ حلقہ شرقی باغ کا الیکشن کالعدم قرار۔ الیکشن ٹربیونل نے 2021ء کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ حلقہ ایل اے-15 میں دوبارہ پولنگ کا حکم۔ الیکشن ٹربیونل کے جج حافظ محمد اکرم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار سردار قمر الزمان نے دھاندلی۔ بے ضابطگیوں اور آئینی خلاف ورزیوں کے شواہد پیش کئے تھے۔ اس حلقہ سے سردار میر اکبر خان ممبر اسمبلی تھے ۔ وزارت سے بھی فارغ ہو گئے۔
مزید پڑھیں :راو لپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں
