اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کے لیے ایک بہترین سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پاک آئی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن پیش کرنے کے لیے جلد متعارف کروائی جائے گی۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا نوجوانوں کیلیے روزگار سے متعلق اہم اقدام



