Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سوات: سکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچا لیں

سوات(نیوز ڈیسک) سوات کے علاقے منگلور میں سیلاب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بھی شدید متاثر ہوا تاہم سکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی کے باعث سیکڑوں بچوں کی جانیں بچ گئیں۔

گورنمنٹ پرائمری اسکول منگلور کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے کہا کہ جس دن سیلاب آیا اس دن صبح قریبی ندی میں اچانک پانی کے بہاؤں میں اضافہ ہوگیا۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے تمام اساتذہ کو حکم دیا کہ بچوں کو چھٹی دی جائے، اس دوران پانی سکول میں بھی داخل ہوا اور سکول کی بیرونی دیوار گرگئی۔

تاہم ہیڈ ماسٹر کے بروقت ایکشن سے سکول میں زیر تعلیم تمام 936 بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سعید احمد نے کہا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب کے باعث متاثر ہو نے والے سکول کی فوری بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
مزیدپڑھیں:پراپرٹی اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس، بڑااعلان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں