نادرا نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ‘جووینائل شناختی کارڈ’ کا طریقہ کار آسان اور مرحلہ وار بنا دیا ہے۔ یہ کارڈ بچوں کی شناخت، تعلیمی داخلوں، سفری سہولتوں اور دیگر قانونی امور میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جووینائل شناختی کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ
درکار دستاویزات:
- والدین کے شناختی کارڈ (CNIC)
- بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ (یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ)
- اگر بچہ لے پالک ہو تو قانونی سرپرستی کا ثبوت
- نیچرلائزیشن یا سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ (اگر لاگو ہو)
نادرا رجسٹریشن سینٹر پر مراحل:
- ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں
- بائیومیٹرک تصدیق والدین میں سے کسی ایک کی
- ڈیٹا انٹری: بچے کے کوائف، تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جائیں گے
- فارم کی تصدیق: شریک حیات یا گزیٹڈ آفیسر/عوامی نمائندے سے
- فائنل انٹرویو: نادرا افسر فیملی سے متعلق چند سوالات کرے گا
- فیس کی ادائیگی: منظوری کے بعد فیس جمع کرائیں
فیس اور ڈیلیوری کیٹیگریز:
| کیٹیگری | فیس (روپے) | ڈیلیوری مدت |
|---|---|---|
| نارمل | 750 | 30 دن |
| ارجنٹ | 1500 | 15 دن |
| ایگزیکٹو | 2500 | 7 دن |
درخواست منظور ہونے پر SMS کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے، اور مقررہ وقت پر نادرا دفتر سے کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے
