Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد کے بعد میرپور میں بھی جدید الیکٹرک بسیں پہنچا دیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔ مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی جدید الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں۔

الیکٹرک بسوں کی آمد پر میرپور میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بسوں کا استقبال کیا، جبکہ بزرگ، نوجوان اور بچوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی اور خوشی کا اظہار کرتی رہی۔

الیکٹرک بسوں کو جلوس کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں سے گزارا گیا، جس سے جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

حکام کے مطابق جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ اس اقدام سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی 10 الیکٹرک بسیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

عوامی حلقوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں