Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کا قانون منظور

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کے قانون کی منظوری دے دی گئی، پلاٹ دینے کے لیے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن قائم کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل منظور کر لیا گیا ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سستی رہائش نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین مہنگے کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں۔سرکاری ملازمین کو بغیر نفع نقصان کے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے، اس مقصد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو گرانٹس کی صورت میں فنڈز فراہم کریں گی۔فنڈ کے لیےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتی بھی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا

یہ بھی پڑھیں