Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

‘اس کا بہت فائدہ ہوگا’، سیلاب سے متعلق عمران خان کا متنازع بیان وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سیلاب کے ممکنہ فائدے کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک کے کئی علاقے متاثر کیے تھے۔ دورۂ سیلاب زدہ علاقوں کے دوران عمران خان نے میڈیا اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس وقت سارا علاقہ پانی کے نیچے ہے، مگر جب یہ پانی اترے گا اور آپ گندم بوئیں گے تو ان شاء اللہ بہت زبردست گندم ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے اور لوگ مختلف تبصرے کرتے ہوئے اسے شیئر کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:شہرت کے لیے جان بوجھ کر غیر اخلاقی مواد بناتا رہا، گرفتار ٹک ٹاکر کے لرزہ خیز اعترافات

یہ بھی پڑھیں