سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے احکامات پر 26 سرکاری اسکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ڈی سی سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے کئی تعلیمی ادارے متاثر ہوئے۔ طلبہ کے لیے 2 روزہ تعطیل جبکہ تدریسی عملہ حسبِ معمول حاضری یقینی بنائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 سکولش بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبااصغر علی کا کہنا ہے کہ سکول بندش کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں آج کا ڈالر ریٹ جانیے!



