Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

لاہور(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ جلال پور پیر والا کے مقام پر M5 موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلابی پانی کے کٹائو کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب، این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ موٹروے کے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار ہو گیا ہے۔ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے۔
مزیدپڑھیں:انگلش میں بھیک مانگنے والا بھکاری ٹریفک حادثے میں جاں بحق

یہ بھی پڑھیں