Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے اگلے 2سے 4گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2سے 4گھنٹوں کے دوران اٹک، راولپنڈی اسلام آباد مری گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔چکوال،خوشاب ،جہلم ،گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، لاہور شیخوپورہ فیصل آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ادھر کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت پشاور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ نوشہره ،صوابی ،چراٹ ،ہری پور ،ایبٹ آباد ،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بدلتی موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔
مزید پڑھیں‌:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان

یہ بھی پڑھیں