Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

ناران نکاح نامہ چیکنگ،پولیس نےوائرل خبرکی حقیقت بتادی

ناران(نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہوئی کہ خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام ناران میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پولیس چیک پوسٹوں پر نکاح نامہ طلب کیا جا رہا ہے۔یہ دعویٰ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں صارفین تک پہنچ گیا۔ فیس بک اور ایکس پر مبینہ سائن بورڈ کی تصویر گردش کرتی رہی جس پر لکھا تھاناران داخلے کے لیے نکاح نامہ ضروری ہے۔
ناران نکاح نامہ
تاہم ناران نکاح نامہ سے متعلق یہ خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے وضاحت کی کہ ناران میں ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق یہ خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، ناران آنے والے تمام سیاحوں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

مانسہرہ پولیس نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر بھی ایک وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ وائرل بورڈ اور نکاح نامے سے متعلق تمام دعوے من گھڑت ہیں۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ محمد نادر نے بھی تصدیق کی کہ پولیس صرف معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کرتی ہے،کسی سے نکاح نامہ طلب نہیں کیا جا رہا۔
مزیدپڑھیں:چیری کا جنوری 2026 سے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں